ظہیر خان آئی پی ایل 2027 کے لیے چنئی سپر کنگز کے ہیڈ کوچ مقرر

Wait 5 sec.

چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) نے پیر کو ہندوستان کے سابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ظہیر خان کو آئندہ سیزن کے لیے اپنا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔ 5 بار کی آئی پی ایل چمپئن ٹیم میں ظہیر خان نے اسٹیفن فلیمنگ کی جگہ لی ہے، جنہوں نے رواں سال کے آغاز میں ٹیم کے مسلسل تیسری بار پلے آف میں جگہ نہ بنا پانے کے بعد یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی فلیمنگ کا فرنچائز کے ساتھ 18 سالہ سفر بھی ختم ہو گیا۔ZAK HERE FOR THE PRIDE! #WhistlePodu for the Head Coach of Chennai Super Kings! Read more, Link -https://t.co/v8muYn4yVA pic.twitter.com/eQChQ6yDEB— Chennai Super Kings (@ChennaiIPL) September 21, 2026چنئی سپر کنگز کی جانب سے جاری بیان میں ظہیر خان نے کہا کہ ’’آئی پی ایل کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیموں میں سے ایک کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ بطور کرکٹر میں نے میدان پر ’سی ایس کے‘ کا سامنا کرتے ہوئے ان مقابلوں سے بھرپور لطف اٹھایا ہے۔ چیپک میں سپر فینز کی جانب سے بنایا جانے والا ماحول اسے مزید خاص بنا دیتا ہے۔ میں اتنی شاندار تاریخ رکھنے والی اس معروف فرنچائز سے جڑنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔‘‘واضح رہے کہ اپنے شاندار 14 سالہ بین الاقوامی کیریئر میں ظہیر خان نے ہندوستان کے لیے 92 ٹیسٹ میچوں میں 311 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ 200 ونڈے میچوں میں انہوں نے 282 وکٹیں حاصل کیں۔ اس تجربہ کار گیند باز نے ہندوستان کے لیے 17 ٹی-20 میچ کھیلے، جن میں اتنی ہی وکٹیں حاصل کیں۔ بائیں ہاتھ کے اس تجربہ کار گیند باز نے اپنے آئی پی ایل کیریئر میں 3 ٹیموں، رائل چیلنجرز بنگلورو، ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز کے لیے مجموعی طور پر 100 میچ کھیلے اور 102 وکٹیں حاصل کیں۔آئی پی ایل کا سب سے کامیاب رشتہ 18 برسوں بعد ختم، ’سی ایس کے‘ سے علیحدہ ہوئے اسٹیفن فلیمنگسی ایس کے کی مالکن روپا گروناتھ نے کہا کہ ’’ہمیں چنئی سپر کنگز کے ہیڈ کوچ کے طور پر ظہیر خان کی تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ ظہیر کا شاندار کرکٹ کیریئر اور نوجوان ٹیلنٹ کو نکھارنے کی ان کی ثابت شدہ صلاحیت انہیں ہمارے سیٹ اپ کا ایک اہم حصہ بناتی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ان کی رہنمائی اس فرنچائز کی بنیاد کو مزید مضبوط کرنے میں مدد کرے گی۔‘‘ آئی پی ایل 2025 میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے ساتھ مینٹور کا کردار ادار کرنے سے قبل وہ ممبئی انڈینز میں کرکٹ آپریشنز کے ڈائریکٹر اور گلوبل ڈیولپمنٹ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔