’اے آئی ہمیں مار دے گی اور روبوٹس حملہ کریں گے، یہ بہت بڑا فراڈ ہے‘

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ کا کہنے والے اب کہہ رہے ہیں اےآئی ہمیں مار دے گی۔اپنے بیان میں ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کا نام بدل کر کلائمیٹ چینج کیا گیا کیونکہ سیارہ ٹھنڈا ہو رہا تھا اب یہی لوگ کہہ رہے ہیں اے آئی ہمیں مار دے گی اور روبوٹس حملہ کریں گے، اے آئی اور روبوٹس کے حوالے سے ہر چیز کو تباہی قرار دیا جا رہا ہے یہ سب کچھ روس، یوکرین اور کلائمیٹ چینج سے بھی بڑا فراڈ ہے۔امریکا نے خلاء میں ہتھیار نصب کرنے کی تصدیق کردیانہوں نے کہا کہ جو بھی اے آئی کی دوڑ جیتے گا، وہ دنیا جیتے گا اس وقت ہم چین اور دیگر تمام ممالک سے آگے ہیں اور میں برتری برقرار رکھوں گا، انٹرنیٹ سےبھی بڑی اس ٹیکنالوجی کی ترقی کو میں نہیں روکوں گا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم محتاط رہیں گے اسی لیے محکمہ انصاف اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہیں ضرورت پڑی تو محکمہ انصاف اور دیگر ادارے معاملات قابو میں لائیں گے، میں اے آئی یا ایس آئی یعنی سپر انٹیلی جنس کی حوصلہ افزائی کروں گا۔ناسا نے طاقت ور اے آئی اسپیس چپ تیار کر لی، خلائی جہاز خود سوچ سکیں گے