یہودیوں کا دیوار گریہ پر اجتماع، متعدد صہیونی مسجد اقصیٰ میں بھی داخل

Wait 5 sec.

تل ابیب: یہودیوں کی مقدس ترین رات پر دیوار گریہ پر ہزاروں افراد کا اجتماع جبکہ متعدد صہیونی مسجد اقصی میں بھی داخل ہوگئے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہودی دنیا بھر میں آج شام سے یوم کپور (یوم کفارہ) منارہے ہیں۔ یوم کپور یہودی مذہب کا مقدس ترین رات اور دن سمجھا جاتا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس موقع پر اسرائیل میں تمام مارکیٹس بند اور سڑکوں پر سناٹا ہے، یہودی آج رات سیناگوگ (عبادت گاہوں) میں گزاریں گے جبکہ آج شام سے کل رات تک کا تقریباً 25 گھنٹے کا روزہ رکھیں گے۔دوسری جانب نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیتن یاہو کو ظہران ممدانی کا اتنا خوف لاحق ہو گیا ہے کہ اسرائیل یہ سوچنے کے لیے سر پکڑ کر بیٹھ گیا ہے کہ وزیر اعظم کو کیسے ”محفوظ“ رکھا جائے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کے نیویارک دورے کے دوران سیکیورٹی، احتجاج اور گرفتاری سے متعلق خدشات کے باعث اسرائیل ان کے طیارے کے لیے معمول کی بہ جائے متبادل ایئرپورٹ یا فوجی اڈا استعمال کرنے پر غور کر رہا ہے۔نیتن یاہو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جائیں گے۔اسرائیل نیتن یاہو کے سرکاری طیارے کو نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر اتارنے کی بجائے دوسرے راستے استعمال کرنے پر غور کر رہا ہے۔خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈ کوارٹر نے امریکا کو خبردار کردیااس کی وجہ یہ خدشہ ہے کہ ہو سکتا ہے نیویارک کے میئر ظہران ممدانی طیارے کو دورے کے دوران ایئرپورٹ پر کھڑا رکھنے کی اجازت نہ دیں، تو ایسے میں متبادل کے طور پر نیوارک لبرٹی ایئرپورٹ یا کسی قریبی فوجی اڈے کو استعمال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔