جنگ کا خاتمہ، ایران نے امریکا کو نئی شرائط پیش کر دیں

Wait 5 sec.

تہران (21 ستمبر 2026): ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کو نئی شرائط پیش کر دی ہیں جو قطری ثالثوں کے ذریعے پہنچائی گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں ایران کے سیکیورٹی چیف محسن رضائی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے ہم نے نئی شرائط قطری ثالثوں کے ذریعے امریکا کے سامنے رکھ دی ہیں۔محسن رضائی نے کہا کہ تہران جنگ کے ابتدائی 40 دنوں کے مقابلے میں اب زیادہ جنگی تجربہ رکھتا ہے اور اب امریکا کا زیادہ طاقت ور اور تکلیف دہ حملوں سے مقابلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران کی نئی شرائط میں جنگ کا خاتمہ، دونوں ممالک کی خود مختاری کا احترام، ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت، بحری ناکہ بندی ختم کرنا اور ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنا شامل ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بھی آبنائے ہرمز کی بندش برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب تک امریکا اپنی ذمے داریاں پوری نہیں کرتا، آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی۔شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، باقرقالیباف