روس اور یوکرین کی لڑائی شدت اختیار کرگئی، ٹرمپ کی زیلنسکی سے ملاقات متوقع

Wait 5 sec.

ماسکو: روس اور یوکرین کے درمیان حملوں میں شدت، ٹرمپ زیلنسکی سے ملاقات کریں گے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر زیلنسکی نے صدر ٹرمپ کے ساتھ فون پر بات کرنے کے بعد کہا کہ دونوں اس ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ملاقات کریں گے۔رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے زیلنسکی پر بار بار زور دیا کہ وہ روسی آئل ریفائنریز پر یوکرینی حملے روک دیں، کیونکہ ان کے بقول ان حملوں کی وجہ سے عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا تھا۔دوسری جانب فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس کو گزشتہ چند ہفتوں کے دوران متعدد ذرائع سے کیے جانے والے روسی ہائبرڈ حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پیرس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میکرون نے صحافیوں کو بتایا کہ یورپ اور فرانس کو درپیش خطرات میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اضافہ ہوا ہے۔خاص طور پر روسی ہائبرڈ خطرے میں اضافہ ہوا ہے۔فرانسیسی صدر نے یہ بھی اعلان کیا کہ متعدد ذرائع سے کیے جانے والے روسی حملے یورپیوں کی طرف سے بغیر کسی جواب کے نہیں رہیں گے۔مغربی ایشیا میں امریکی آرڈر تباہ ہوچکا، اب نیا آرڈر بنانا ہوگا: باقر قالیبافان کا ماننا تھا کہ اگر ماسکو اس روش پر قائم رہا تو وہ ایک سنگین غلطی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان حملوں کا مقصد ہمیں ڈرانا اور یوکرینیوں کی حمایت کی کوششوں کو کمزور کرنا ہے۔ نتیجہ اس کے بالکل برعکس نکلے گا۔