اقوامِ متحدہ میں اسرائیلی مندوب کی اوچھی حرکت: ایرانی سفارت کار کو ڈیوائس تھمانے کی ویڈیو وائرل

Wait 5 sec.

نیویارک(25 ستمبر 2026): اقوامِ متحدہ میں اسرائیل کے مستقل مندوب ڈینی ڈینون کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ایک اسٹارلنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ ڈیوائس لے کر ایرانی سفارت کار کے پاس پہنچے اور ان پر طنز کیا۔جمعرات کے روز اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسرائیلی مندوب ڈینی ڈینون نے ایک ایرانی سفارت کار ناصر اسدی کے پاس جا کر انہیں اسٹارلنک ڈیوائس دکھائی اور جملے کسے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈینی ڈینون ڈیوائس ہاتھ میں لیے ان کے قریب کھڑے ہیں جبکہ ایرانی سفارت کار نے انہیں مکمل طور پر نظر انداز کیا اور ڈیوائس لینے سے انکار کر دیا۔ View this post on Instagram A post shared by Iran International English (@iranintlenglish)اسرائیلی مندوب نے اس موقع پر کہا کہ ’اسے اپنے ساتھ تہران لے جائیں، یہ آپ کے لیے بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے۔‘ واضح رہے کہ یہی ڈیوائس اس سے قبل جمعرات کے روز ہی اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بھی اپنے خطاب کے دوران دکھائی تھی۔نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسٹارلنک انٹرنیٹ ایرانی شہریوں کو حکومتی سنسرشپ سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے، اور انہوں نے یہ ڈیوائس ایرانی سفارت کاروں کے لیے چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اگر وہ اپنے ملک سے منحرف ہو جائیں۔دوسری جانب، ناصر اسدی جو اقوامِ متحدہ میں ایران کے مشن کے رکن ہیں، انہوں نے اس سے قبل منگل کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے دوران بھی اپنی نشست پر بیٹھ کر احتجاج ریکارڈ کروایا تھا، جبکہ دیگر ایرانی وفد کے اراکین احتجاجاً ہال سے باہر چلے گئے تھے۔