واشنگٹن(25 ستمبر 2026): وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی متوقع ملاقات سے قبل میڈیا کوریج اور کیمروں کی پوزیشننگ پر شدید نوک جھونک اور تنازع پیدا ہو گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے آمنے سامنے آنے سے پہلے تنازع اس بات پر شروع ہوا کہ امریکی اور چینی سرکاری فوٹوگرافرز اور میڈیا نمائندے کوریج کے لیے کس جگہ پر کھڑے ہوں گے۔ چینی پریس کور کے ارکان نے طے شدہ مقامات یا پیچھے ہٹنے سے صاف انکار کر دیا۔چینی صحافیوں کے اپنی پوزیشن سے نہ ہٹنے اور اڑے رہنے کے باعث صورتحال کشیدہ ہو گئی، جس پر یو ایس سیکرٹ سروس کو فوری طور پر مداخلت کرنا پڑی۔سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے معاملے کو سنبھالا اور دونوں فریقین کے درمیان جگہ کا تنازع حل کرایا، جس کے بعد صورتحال معمول پر آئی۔