(22 ستمبر 2026): پولیس نے 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق جموئی میں نا بالغ لڑکے اور لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے پر ان کی ویڈیو وائرل کرنے پر پولیس نے 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔اس حوالے سے جموئی کے ایس پی وشوجیت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نابالغ متاثرہ کی شناخت ظاہر کر کے ویڈیو وائرل کرنا سنگین جرم ہے۔ اس لیے ویڈیو وائرل کرنے والوں کے خلاف سائبر تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایس پی نے بتایا کہ مقدمے میں 120 سوشل میڈیا پروفائل ہولڈرز کو نامزد کیا گیا ہے اور کہا ہے کہ مرکزی ملزم کو بھی جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر کے ایس انوپم نے میڈیا کو بتایا کہ جموئی میں نا بالغ سے چھیڑ چھاڑ کے معاملے پر اب تک تین نا بالغوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن کی عمریں 17 سے 18 سال کے درمین ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاملے کی مکمل جانچ کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جب کہ وائرل ویڈیو نشر کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔