نئی دہلی: خاتون یوٹیوبر کو ریلز میں نوٹوں کی گڈیاں اور سونے کے زیورات دکھانا مہنگا پڑگیا، چور گھر کا صفایا کرگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ تامل ناڈو کے کنیا کماری ضلع میں ناگرکوئل کے قریب تمّتھوکونم سے تعلق رکھنے والے ونود کمار ایک تاجر ہیں۔ ان کی اہلیہ مدھومیتا یوٹیوبر ہیں۔مدھومیتا اپنے خریدے ہوئے سونے کے زیورات گھر میں موجود نقد رقم کی گڈیاں اور اپنی آمدورفت سے متعلق تفصیلات دکھاتے ہوئے ریلز بناتی تھیں۔جنہیں وہ یوٹیوب اور انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی تھیں۔ جمعرات کو ونود کمار اور مدھومیتا ترو نل ویلی گئے تھے اور رات دیر گئے گھر واپس آئے۔بدنام زمانہ گینگسٹر کو شادی کیلیے 12 گھنٹے کی رہائی مل گئیگھر کے پچھلے حصے کے دروازوں کے تالے ٹوٹے ہوئے دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔ گھر کی تلاشی لینے پر معلوم ہوا کہ الماری میں رکھے تقریباً 120 (تقریباً 960 گرام) وزنی سونے کے زیورات اور 50 ہزار روپے نقد چوری ہو چکے تھے۔پولیس نے متاثرہ خاندان کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔