ٹرمپ نے دنیا کو ’اے آئی‘ کا نیا نام رکھنے کی تجویز دے دی

Wait 5 sec.

نیو یارک (22 ستمبر 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں دنیا کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا نیا نام رکھنے کی تجویز دے دی۔جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں اے آئی کا نام ’سپر انٹیلیجنس‘ رکھنا چاہیے اور میں نے یہی نام دینے کی ہدایت کی ہے، امریکا اب آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو سپر انٹیلیجنس سمجھے گا۔امریکی صدر نے کہا کہ اے آئی کی مخالفت وہ کر رہے ہیں جو کہتے تھے کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ہم 12 سال میں مر جائیں گے، گلوبل وارمنگ پر بات کرنے والے لوگ اب اے آئی پر بات کر رہے ہیں، یہی لوگ اب کہتے ہیں کہ مصنوعی ذہانت ہم سب کو مارنے والا ہے۔یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے شہباز شریف کو عظیم لیڈر قرار دے دیاانہوں نے کہا کہ تمام ممالک سے مطالبہ ہے کہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ سے علیحدہ ہو جائیں، اقوام متحدہ کو بائیں بازو کے ایجنڈے کو مسلط کرنا بند کرنا چاہیے، یہ ناقابلِ قبول ہے کہ اقوام متحدہ کے عہدیدار اپنا وقت امریکا پر تنقید میں صرف کریں۔