بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر یو این جنرل اسمبلی میں اے آر وائی نیوز کے سوالات کا سامنا نہ کرسکے۔اے آر وائی نیوز کے صحافی نے جے شنکر سے سوال کیا کہ بھارت سکھوں کا ریاستی قتل کر رہا ہے، آپ کیا کہتے ہیں؟ آپ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے طالبان کی فنڈنگ کر رہے ہیں، کیا کہیں گے؟جے شنکر سے مزید سوال کیا گیا کہ پاکستان میں ہزاروں بےگناہ شہید ہوچکے، بھارتی ریاستی دہشت گردی کے یو این میں ثبوت بھی دیئے۔اے آر وائی نیوز نے جے شنکر سے مکالمہ کیا کہ ریاستی دہشت گردی پر بطور وزیر خارجہ آپ کو شرم آنی چاہیے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جے شنکر نے سوالات کا ایک بھی جواب نہیں دیا اور خاموش رہنے کے بعد وہاں سے چلے گئے۔https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2026/09/WhatsApp-Video-2026-09-25-at-8.00.37-PM.mp4