امریکا اور چینی صدور کی ملاقات میں بڑا بریک تھرو، دونوں ممالک کا اہم معاملے پر اتفاق ہو گیا

Wait 5 sec.

واشنگٹن (27 ستمبر 2026): امریکا اور چین کے صدور کے درمیان ملاقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں رہنما ایک معاملے پر متفق ہو گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ جو اس وقت امریکا کے دورے پر موجود ہیں۔ ان کی وائٹ ہاؤس میں امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا اور چین ایک دوسرے کی اشیا پر ٹیرف کم کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ چین سے 30 ارب ڈالر مالیت کی غیر حساس اشیا کی درآمد اور برآمد پر زیادہ ٹیرف کم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔اس حوالے سے وائٹ ہاؤس ترجمان کا کہنا ہے کہ چین اگلے دو برسوں میں امریکا سے 10 ملین میٹرک ٹن کوئلہ بھی خریدے گا۔ دونوں ملکوں نے مصنوعی ذہانت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سپر انٹیلی جنس ڈائیلاگ بھی قائم کر لیا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نومبر میں چین کا دورہ کریں گے، جہاں ان کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ایک اور ملاقات ہوگی۔ٹرمپ، شی جن پنگ ملاقات : امریکا چین تعلقات میں آگے کیا ہوگا؟