سعودی اتحادی افواج نے سعودی عرب پر میزائل حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔سعودی اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا حوثی ملیشیا کی جانب سے طائف اور ینبع کی سمت داغے گئے چھ بیلسٹک میزائل کامیابی سے تباہ کر دیےگئے۔انہوں نے کہا کہ فضائی دفاعی نظام نے خطرے کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا اور دونوں شہروں میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنانےکی کوشش ناکام بنا دی، اتحادی افواج حوثی ملیشیا کی جانب سےجاری جارحیت پرنظررکھےہوئےہیں اوران سےسختی سےنمٹاجائےگا۔سعودی شہری دفاع نے آج مکہ مکرمہ، جدہ، ینبع، طائف اور تبوک کے لیے خطرے کا الرٹ جاری کیا تھا۔لیفٹیننٹ جنرل (ر)نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقررپائپ لائن بحالسعودی عرب نے حوثیوں کے ڈرون حملوں کے باعث معطل کی جانے والی اہم ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن کو کامیابی کے ساتھ دوبارہ فعال کر دیا ہے۔خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق اس اہم بحالی کے بعد بحیرۂ احمر کی بندرگاہ ینبع سے خام تیل کی برآمدات اور ترسیل کا عمل بھی آج سے دوبارہ بحال ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے 13 ستمبر کو حوثیوں کی جانب سے کیے جانے والے ڈرون حملوں کے بعد سیکیورٹی خدشات اور حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کو عارضی طور پر بند کر دیا تھا، جس کے ساتھ ہی ینبع بندرگاہ سے خام تیل کی لوڈنگ بھی روک دی گئی تھی۔اس پائپ لائن کی بندش سے عالمی توانائی کی سپلائی لائنز متاثر ہوئی تھیں، تاہم اب اس کی بحالی کے نتیجے میں عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سعودی عرب اس اسٹریٹجک پائپ لائن کے ذریعے یومیه تقریباً 40 لاکھ بیرل خام تیل بحیرۂ احمر پر واقع ینبع بندرگاہ منتقل کرتا ہے، جس کی بحالی سے عالمی منڈی میں تیل کی رسد کو بڑا استحکام ملے گا۔