ایران جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے امریکیفوجیوں کی تعداد 19 ہوگئی

Wait 5 sec.

واشنگٹن : ایران جنگ کے دوران ایک ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی مجموعی تعداد 19 ہو گئی۔امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران ایک اور امریکی فوجی اہلکار کی ہلاکت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔اس نئی ہلاکت کے بعد جنگ کے آغاز سے اب تک مارے جانے والے امریکی اہلکاروں کی مجموعی تعداد 19 ہو گئی ہے۔پینٹاگون کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہلاک ہونے والی اہلکار کا تعلق ورجینیا کے شہر نورفولک سے ہے، جن کی شناخت 37 سالہ کیپٹن بیانکا سی ولکرسن کے نام سے ہوئی ہے۔کیپٹن بیانکا ولکرسن 18 ستمبر کو ایک غیر جنگی واقعے کے نتیجے میں انتقال کر گئیں، انتقال کے بعد انہیں بعد از مرگ میجر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ملٹری حکام کے مطابق بیانکا ولکرسن بیرونِ ملک جاری آپریشنز کی معاونت کر رہی تھیں اور وہ جنوبی کیرولائنا میں قائم ‘شا ایئر فورس بیس’ میں امریکی فوج کی سینٹرل کمان ور تھرڈ آرمی کے ہیڈکوارٹرز سے وابستہ تھیں۔