نیویارک24 ستمبر 2026): اقوام متحدہ کے اجلاس میں شامی صدر کی انسٹاگرام ریلز دیکھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے دوران شامی صدر احمد الشرع کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شدید توجہ کا مرکز بن گئی ہے، جس میں وہ عالمی رہنماؤں کی تقاریر کے دوران اپنے موبائل فون پر انسٹاگرام ریلز اسکرول کرتے اور انہیں دوسروں کو بھیجتے ہوئے نظر آئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو اس وقت بنائی گئی جب ترک صدر رجب طیب اردوان جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران شامی صدر اپنے فون پر مصروف دکھائی دیے۔Suriye lideri BM kurulunda reels kaydırıyo. Bu nasıl ekran bağımlılığı mqhttps://t.co/6sprSd5Jqa— Sokrates (@laiksokrates) September 22, 2026واضح رہے کہ احمد الشرع جنوری 2025 میں شام کے عبوری صدر بنے تھے، اس سے قبل وہ اس عسکری و سیاسی مہم کی قیادت کر چکے ہیں جس کے نتیجے میں سابق شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا۔یہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ان کی دوسری شرکت ہے، جبکہ 2025 میں انہوں نے تقریباً 60 سال بعد یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے والے پہلے شامی نمائندے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔اس سال جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی عمومی مباحثے کا آغاز منگل کے روز ہوا، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دنیا بھر کے تقریباً 130 صدور، وزرائے اعظم اور دیگر اعلیٰ حکومتی رہنماؤں نے شرکت کی۔ موجودہ سالانہ اجلاس کا آغاز 8 ستمبر کو ہوا تھا جب بنگلہ دیش کے خلیل الرحمان نے جنرل اسمبلی کے صدر کا عہدہ سنبھالا۔اگرچہ احمد الشرع کا موبائل فون استعمال کرنا اجلاس کے اہم سفارتی ایجنڈے سے ہٹ کر ایک ہلکا پھلکا اور مختصر منظر تھا، تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں اور یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو چکی ہے۔