مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کر گئے

Wait 5 sec.

مکہ مکرمہ (23 ستمبر 2026): مسجد الحرام کے موذن شیخ ابراہیم المدنی خالق حقیقی سے جا ملے۔سعودی میڈیا کے مطابق دنیا کی سب سے مقدس مسجد مسجد الحرام مکہ مکرمہ کے موذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کر گئے ہیں۔حرمین کے ایکس اکاؤنٹ سے بھی اس افسوسناک خبر کی تصدیق کر دی گئی ہے۔حرمین کے ایکس اکاؤنٹ پر موذن شیخ ابراہیم المدنی کی تصویر جاری کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا کہ مرحوم شیخ ابراہیم المدنی کبھی کبھی مسجدِ الحرام کی ’مکبریہ‘ میں کئی کئی دن بالخصوص رات کے آخری پہر میں عبادت اور اللہ تعالیٰ سے قرب حاصل کرنے میں مشغول رہتے تھے۔Those who knew Shaykh Ibrahim al-Madani described him as a man deeply devoted to worship. At times, he would remain for days in the Mukabbariyyah of Masjid al-Haram, especially through the final part of the night, occupied in ‘ibadah and drawing closer to Allah.This is not… pic.twitter.com/9u48cyjrGz— (@HaramainInfo) September 21, 2026