برطانیہ جانے والے پاکستانی طلبا کے لیے اہم خبر

Wait 5 sec.

لندن: نیشنل ہیلتھ سروس کی طلبا کو میننجائٹس بی ویکسین لگوانےکی ہدایت کی ہدایت کردی ، انٹرنیشنل طلبا بھی مفت میننجائٹس بی ویکسین کے اہل ہیں۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر نیشنل ہیلتھ سروس نے تمام نئے، خصوصاً بین الاقوامی (انٹرنیشنل) طلبا کو خطرناک بیماری "میننجائٹس بی” کی ویکسین فوری طور پر لگوانے کی ہدایت جاری کی ہے۔این ایچ ایس نے کہا کہ برطانیہ کے تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم یا نئے آنے والے بین الاقوامی طلبہ بھی اس مفت ویکسینیشن سہولت کے مکمل اہل ہیں۔25 سال سے کم عمر کے تمام نئے طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی صحت اور سلامتی کے پیشِ نظر جلد از جلد میننجائٹس بی کی ویکسین لگوائیں۔ نیشنل ہیلتھ سروس نے واضح کیا ہے کہ میننجائٹس بی ایک انتہائی خطرناک اور شدید بیکٹیریل انفیکشن ہے جو دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کی جھلیوں کو متاثر کرتا ہے۔یونیورسٹیوں اور کالجز کے ہاسٹلز میں مقیم طلبہ میں اس کے پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے، اس لیے بروقت ویکسینیشن انتہائی ضروری ہے۔