کیا ملک میں اب وی آئی پی اور عام ووٹر کی الگ الگ کیٹیگری ہے؟ کھڑگے کا ایس آئی آر پر سوال

Wait 5 sec.

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ووٹر فہرستوں کی خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کے عمل پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا ہے کہ کیا ملک میں اب وی آئی پی اور عام ووٹر کی الگ الگ کیٹیگری ہے؟ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں ہر شہری کے ووٹ کی یکساں قدر ہونی چاہیے۔کھڑگے نے ایکس پر جاری اپنی پوسٹ میں کہا کہ بہار سے شروع ہوا ایس آئی آر اب دہلی تک پہنچ چکا ہے اور شاید اب حکمرانوں کو اندازہ ہو رہا ہے کہ کانگریس اس پورے عمل کو پہلے دن سے خامیوں پر مبنی کیوں قرار دیتی رہی ہے۔کانگریس صدر نے کہا کہ ایس آئی آر نہ صرف ووٹ چوری اور جمہوریت کو کمزور کرنے کا ذریعہ بن رہا ہے بلکہ یہ ایک ایسا ’فرینکسٹائن مونسٹر‘ بن چکا ہے جس کی زد میں اب اسی نظام سے وابستہ لوگ بھی آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی بڑے رہنماؤں، سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی، موجودہ وزیر خارجہ، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر، راجیہ سبھا کے ایک رکن، سابق مرکزی وزیر اور سابق وزیر اعلیٰ سمیت متعدد اہم شخصیات کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ کھڑگے کے مطابق اس سے قبل بھارت رتن سے نوازے گئے ایک سائنس دان اور سابق بحریہ سربراہ کو بھی نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔’ملک پر سسٹم کا قبضہ ہے، جسے 6 لوگ کنٹرول کر رہے ہیں‘، راہل گاندھی نے سسٹم کی واضح تصویر سامنے رکھ دیمغربی بنگال کا حوالہ دیتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ جن لوگوں کے نام ووٹر فہرست سے حذف کیے گئے اور جنہیں ووٹ دینے سے روک دیا گیا، ان میں اب تک جن معاملات پر فیصلہ ہوا ہے، ان میں 93 فیصد افراد نے اپنی اپیل جیت لی ہے۔ ان کے مطابق 113943 افراد کے نام دوبارہ ووٹر فہرست میں شامل کیے جائیں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر کس بنیاد پر ان لوگوں کا حقِ رائے دہی متاثر ہوا؟کھڑگے نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ’وی آئی پی/مارکڈ الیکٹرز‘ سے متعلق پریس ریلیز پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا ہندوستان کے یونیورسل ایڈلٹ فرنچائز میں اب ووٹروں کی کوئی خصوصی کیٹیگری ہے؟ کیا وی آئی پی ووٹر اور عام ووٹر الگ الگ ہیں؟پی ایم مودی، کانگریس صدر کھڑگے اور راہل گاندھی سمیت کئی سرکردہ رہنماؤں کا صحافی پایل مہتا کے انتقال پر اظہار تعزیتबिहार से शुरु हुआ SIR अब जब दिल्ली में दस्तक दे चुका है, तब शायद सत्ताधीशों को पता चल रहा है कि कांग्रेस पार्टी पूरे process को पहले दिन से Flawed क्यों कह रही थी ! SIR केवल भाजपा द्वारा वोट चोरी व लोकतंत्र को खत्म करने का औज़ार ही नहीं है बल्कि ये Flawed Process एक…— Mallikarjun Kharge (@kharge) September 21, 2026انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت ’ون پرسن، ون ووٹ، ون ویلیو‘ کا اصول موجود ہے اور سوال اٹھایا کہ کیا اب وی آئی پی ووٹ زیادہ قیمتی ہو گیا ہے۔ کھڑگے نے دعویٰ کیا کہ ایس آئی آر کے پہلے تین مراحل میں 31 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 13.8 کروڑ ووٹر فہرست سے باہر ہوئے، جو ان کے مطابق مجموعی 94.78 کروڑ ووٹروں کا تقریباً 14.61 فیصد ہے۔