احمد آباد، گجرات: بھارت کی گجرات ہائی کورٹ کی جانب سے 2002 کے بلقیس بانو اجتماعی زیادتی اور قتل کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے 11 مجرموں میں سے ایک، رادھے شیام بھگوان داس شاہ کو 7 دنوں کی پیرول دے دی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلقیس بانو اجتماعی زیادتی اور قتل کیس کے مجرم رادھے شیام شاہ کی طرف سے وکیل نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ رادھے کو خاندان کی مالی حالت کو دیکھتے ہوئے اور خاندانی مالیاتی معاملات میں مدد کے لیے پیرول کی ضرورت تھی۔مجرم کے وکیل کے مطابق عدالت کو یہ بھی بتایا کہ شاہ کو اس سے پہلے دسمبر 2025 میں پیرول دی گئی تھی۔ عدالت نے درخواست میں دی گئی دلیلوں اور جیل حکام کی رائے پر غور کرنے کے بعد پیرول دینے کا فیصلہ کیا۔جسٹس سنجیو جے ٹھاکر کی عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ درخواست میں دی گئی وجوہات اور جیل حکام کی رائے کو دیکھتے ہوئے، درخواست گزار کے حق میں اپنے اختیارِ تمیزی کا استعمال کرنا درست لگتا ہے۔عدالت نے حکم جاری کیا کہ مجرم رادھے شیام شاہ کو اصل رہائی کی تاریخ سے 7 دنوں کی پیرول دی جائے گی۔ اس کے لیے انہیں متعلقہ جیل حکام کی تسلی کے لیے 10,000 روپے کا ذاتی مچلکہ (بانڈ) جمع کرانا ہوگا۔ ساتھ ہی پیرول کا وقت ختم ہونے پر انہیں فوری طور پر جیل حکام کے سامنے حاضر ہونا ہوگا۔سائینائیڈ ملکہ : بھارت کی پہلی سیریل کلر کے خوفناک جرائم کی داستاناس کے علاوہ، پیرول کے دوران شاہ کو رہائی کے تیسرے اور پانچویں دن قریبی ترین پولیس اسٹیشن میں اپنی حاضری درج کرانی ہوگی۔واضح رہے کہ رادھے شیام شاہ سمیت 11 مجرموں کو 2002 کے گجرات فسادات کے دوران کیے گئے گینگ ریپ اور قتل کے جرائم کے لیے 2008 میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔