بھاگلپور کے سلطان گنج تھانہ علاقہ میں پیر کو ایک دردناک حادثے میں 6 بچوں کی ڈوبنے کی وجہ سے موت ہو گئی۔ حادثہ تریٹا بہیار واقع ایک تالاب میں پیش آیا، جہاں بچے ’کرما-دھرما‘ تہوار کے موقع پر ’اسنان‘ کرنے پہنچے تھے۔ مرنے والوں میں 3 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔ واقعہ کی خبر پھیلتے ہیں علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ متوفی بچوں کی شناخت جیوتی کماری، میناکشی کمار، آیوش کمار، راہل کمار، پوجا کماری اور وکاس کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ جیوتی کماری کے علاوہ تمام بچے وشنو ٹولہ کے وارڈ نمبر 27 کے رہنے والے تھے۔Bhagalpur, Bihar: Bhagalpur, Bihar: Six children died after drowning in floodwaters while bathing near Tareta village in Sultanpur block. Their bodies were recovered and taken to Sultanpur Hospital. The deceased children were residents of Dudhailla village pic.twitter.com/CTOR4Fx9wq— IANS (@ians_india) September 21, 2026مرنے والوں میں راہل کمار اور پوجا کماری آپس میں بھائی بہن تھے، جبکہ جیوتی سبور کی رہنے والی تھی اور اپنے رشتہ دار کے یہاں آئی ہوئی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ سب بچے ایک ساتھ تالاب میں نہا رہے تھے۔ اسی دوران ایک بچہ اچانک گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوبنے لگا۔ اسے بچانے کی کوشش میں دوسرے بچے بھی پانی میں اتر گئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے سب بچے گہرے پانی کی زد میں آ گئے اور ڈوب گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں گاؤں والے اور بچوں کے اہل خانہ موقع پر پہنچ گئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے سب بچوں کو تالاب سے باہر نکالا گیا۔ اس کے بعد انہیں فوری طور پر ریفرل اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد سب کو مردہ قرار دے دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق تمام بچوں کی عمر تقریباً 12 سے 13 سال کے درمیان تھی۔ حادثے میں جان گنوانے والے بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچی اور واقعہ کی تفصیلی معلومات حاصل کی۔ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے حادثے کی صورتحال کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔