مودی سرکار کا ایک اور امتحان، کاکروچ جنتا پارٹی نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

Wait 5 sec.

(24 ستمبر 2026): بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے ایک بار پھر ملک گیر احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے مودی سرکار کو مشکل امتحان میں ڈال دیا۔انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حالیہ انتخابات کے انعقاد اور انتخابی فہرستوں کے معاملے پر اگلے 48 گھنٹوں کے اندر استعفیٰ دیں، اگر وہ عہدے پر برقرار رہے تو ملک گیر تحریک اور غیر معینہ مدت کا دھرنا شروع کیا جائے گا۔سی جے پی کے شریک کنوینر آشوتوش رانکا نے مودی سرکار سے گیانیش کمار کے خلاف فوجداری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ آئندہ انتخابات روک دیے جائیں، ایس آئی آر سے پہلے کی انتخابی فہرستیں تمام ریاستوں میں بحال کی جائیں، اور نظرثانی کے عمل کی جانچ کیلیے ایک آزاد کمیشن قائم کیا جائے۔یہ بھی پڑھیں: کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کیخلاف مقدمہ درجآشوتوش رانکا نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ ایس آئی آر سے متعلق فیصلوں کی فائلوں کو محفوظ کرے کیونکہ خدشہ ہے کہ انہیں متاثر کیا جا سکتا ہے۔کاکروچ جنتا پارٹی نے 2023 کے اس قانون کو منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا جو چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنروں کی تقرریوں کو کنٹرول کرتا ہے، اور سول سوسائٹی گروپوں کو شامل کرتے ہوئے ایک نیا قانون بنانے کا مطالبہ کیا۔سی جے پی کے بانی ابھیجیت ڈپکے نے کہا کہ گیانیش کمار کو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کیلیے استعفیٰ دینا چاہیے۔