بارش کے دوران بجلی گرنے سے خاتون جاں بحق

Wait 5 sec.

عادل آباد: بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں بجلی گرنے کی وجہ سے ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ ضلع کے بیلا منڈل کے اوالپور کے مضافات میں رونما ہوا، مرنے والی خاتون کی شناخت 45 سالہ لتا کے طور پر کی گئی ہے۔خاتون بارش کے دوران کھیتوں میں کپاس کی فصل کاٹنے کے لیے گئی ہوئی تھی کہ بارش کے دوران اچانک بجلی گرنے کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔اس سے قبل ایک اور افسوسناک واقعہ چشتیاں میں رونما ہوا تھا، غیرت کے نام پر گھر والوں نے بیٹی کو بجلی کے جھٹکے دے کر قتل کر دیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے والد اور بھائی سمیت مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔مانسہرہ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بہنیں جاں بحقدرج کی گئی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو شک تھا کہ مقتولہ کا کسی شخص کے ساتھ تعلق ہے، جس کی بنیاد پر انہوں نے یہ سفاکانہ قدم اٹھایا اور بعد میں واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔