نیو یارک : امریکا کی مشرقی ساحلی پٹی پر ‘نور ایسٹر’ طوفان کے شدید خطرے کے پیش نظر نیویارک اور نیو جرسی میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید طوفان کا خطرہ، ہے جس کے پیش نظر نیویارک اور نیو جرسی میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔امریکا میں ’’نور ایسٹر‘‘ نامی طاقتور طوفان کے باعث نیویارک سے واشنگٹن ڈی سی تک ساحلی علاقوں میں شدید بارش، سیلاب، تیز ہواؤں اور بلند لہروں کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، جبکہ بجلی کی فراہمی اور سفری نظام بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ طوفان ہفتے کے اختتام پر مشرقی ساحل سے ٹکرائے گا اور ریاست مین سے واشنگٹن ڈی سی تک مختلف علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے۔بعض علاقوں میں ہواؤں کی رفتار 55 میل فی گھنٹہ، یعنی تقریباً 89 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے، جس کے باعث ڈرائیونگ بھی مشکل ہوسکتی ہے۔نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے شہریوں کو طوفان کو سنجیدگی سے لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ نیویارک سٹی حکام نے بھی شہریوں کو ممکنہ تہہ خانوں میں پانی بھرنے، بجلی کی بندش اور سفری مشکلات سے خبردار کیا ہے۔شدید موسم کے باعث نیویارک کے تینوں بڑے ہوائی اڈوں سے پروازوں کا نظام متاثر ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق تیز ہوائیں پروازوں میں تاخیر اور دیگر رکاوٹوں کا سبب بن سکتی ہیں۔امریکی ایئر لائنز، جیٹ بلیو اور یونائیٹڈ ایئر لائنز نے بھی بعض اہل مسافروں کے لیے جمعے سے اتوار تک کی پروازوں کی تبدیلی کی فیس معاف کردی ہے اور مسافروں کو سفر مؤخر کرنے کی ترغیب دی ہے۔ریلوے سروس بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ایمٹرک نے خبردار کیا ہے کہ طوفان کے باعث شمال مشرقی علاقوں میں ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوسکتا ہے۔امریکا میں فضائی بحران، ہزاروں پروازیں متاثر