ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات پر بھروسہ نہیں اگر مسلمان متحد ہوجائیں تو دشمنوں کی سازش ناکام بنادیں گے۔قطری میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ہمیں اب واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات پر کوئی بھروسہ نہیں ہے، مذاکرات کے ہر دور کے بعد ہم حملوں اور پابندیوں کا سامنا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ سے کیوں، کس مقصد کے لیے ملاقات کروں؟ ٹرمپ نے ہمارے ساتھ معاہدے کی بھی پاسداری نہیں کی، ہمارے لیے تجارتی راستے بند ہوں تو آبنائے ہرمز بند کرنا فطری ردعمل ہے، ہمیں اپنے خطے کے لیے کسی حکمران کی ضرورت نہیں ہے۔یہ پڑھیں: ایران معاہدہ چاہتا ہے مجھے بھی معاہدے کرنا پسند ہے لیکن تجویز مسترد کرتا ہوں، ٹرمپایرانی صدر آبنائے ہرمز کے بحران کا حل طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں، ایران کے ساتھ طاقت کی زبان استعمال نہیں کی جانی چاہیے۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم اسلامی ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات رکھتے ہیں، ہم خطے میں سلامتی کے لیے ایک دوسرے کی مدد ،باہمی تعاون کر سکتے ہیں، اگر مسلمان متحد ہو جائیں تو دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔