الیکشن کمیشن پر اٹھ رہے سوالات کے درمیان کانگریس جنرل سکریٹری اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی الیکشن کمشنر کا دفاع کرنے کے بہانے دراصل اپنی قیادت کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی الیکشن کمشنر جمہوریت کے خلاف اتنے سنگین جرم کا ارتکاب کر رہا ہے تو یہ عملی طور پر ناممکن ہے کہ اسے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی مکمل حمایت حاصل نہ ہو۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے یہ باتیں کیرالہ میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔The BJP is protecting the Election Commissioner, but more importantly, it is protecting its leadership.If an Election Commissioner is committing such a serious crime against democracy, it is practically impossible that he is doing it without the full support of the leadership.… pic.twitter.com/XutfZ2Za2e— Congress (@INCIndia) September 26, 2026پرینکا گاندھی نے الیکشن کمیشن پر بی جے پی کے ساتھ مل کر انتخابات میں دھاندلی کرنے اور انتخابی عمل کو متاثر کرنے میں مدد دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے لیے انتخابات میں دھاندلی کرنے میں مدد کی ہے تو ظاہر ہے کہ وہ اپنے اقدامات کو درست ثابت کرنے کی کوشش کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات سے پہلے الیکشن کمیشن کی جانب سے کیے جانے والے پراعتماد دعوے اور نشستوں کی تعداد سے متعلق پیش گوئیاں بھی اس معاملے میں توجہ طلب ہیں۔ایس آئی آر پر گھمسان: پرینکا گاندھی کا سی ای سی گیانیش کمار پر غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہپرینکا گاندھی کا کہنا ہے کہ ملک کی عوام بی جے پی سے اتنے خوش نہیں ہیں جتنا کہ انتخابی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے۔ عوام کے درمیان جو باتیں سننے کو ملتی ہیں، وہ ایک طرف ہیں، جبکہ انتخابات کے نتائج بالکل مختلف تصویر پیش کرتے ہیں۔ پرینکا کے مطابق عوام کے درمیان پائی جانے والی رائے اور انتخابی نتائج کے درمیان اس فرق پر سوال اٹھنا فطری ہے۔If the Election Commission has been aiding and abetting the BJP to rig elections, naturally it is going to try to justify it. You have seen their overconfident statements before every election, predicting the exact number of seats they are going to get.The people of India are… pic.twitter.com/VOl9BHq4pn— Congress (@INCIndia) September 26, 2026پرینکا گاندھی نے کہا کہ راہل گاندھی نے فوری طور پر جو مطالبہ کیا ہے، وہ یہ ہے کہ گیانیش کمار اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد ’انڈیا‘ کا اس معاملے میں موقف بالکل واضح ہے اور اتحاد میں شامل ہر پارٹی اور ہر لیڈر اس بات پر متفق ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے، وہ مکمل طور پر غیر قانونی، غیر آئینی اور ملک و جمہوریت کے خلاف ہے۔‘‘ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات میں ملوث افراد کو جوابدہ بنانا ضروری ہے اور ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ الیکشن کمشنر کو حاصل قانونی تحفظات کو ختم کیا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق بی جے پی حکومت نے یہ قانونی تحفظات الیکشن کمشنر کو اس طرح تحفظ فراہم کرنے کے لیے قائم کیے ہیں کہ وہ چاہے کچھ بھی کریں، ان کے خلاف کارروائی نہ ہو سکے۔ ان تحفظات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ غیر قانونی اقدامات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔’بے بنیاد بہانہ بنایا جا رہا‘، الیکشن کمیشن سے متعلق جاری تنازعہ پر پرینکا گاندھی نے بی جے پی کو نشانے پر لیاکانگریس جنرل سکریٹری نے واضح لفظوں میں کہا کہ اگر کوئی شخص ملک اور آئین کے خلاف غیر قانونی اقدامات میں ملوث ہے تو اسے اس کے مجرمانہ اعمال کے لیے مقدمے کا سامنا کرنا چاہیے۔ پرینکا نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ الیکشن کمشنر کے تحفظ کے لیے کھڑی ہے، لیکن اس کے پیچھے اصل مقصد اپنی قیادت کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ اگر الیکشن کمشنر کے خلاف لگائے گئے الزامات درست ہیں تو ان کے پیچھے اعلیٰ قیادت کی حمایت کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ اس معاملے میں ذمہ دار افراد کی نشاندہی کی جائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔