امریکا اور ایران میں برف پگھلنے لگی، دوسری ملاقات کی اہمیت بڑھ گئی

Wait 5 sec.

امریکا اور ایران کے مابین برگ پگھلنے لگی ہے اور دونوں ممالک کے وفود کے درمیان دوسری ملاقات کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران میں دوسری ملاقات پاکستان، قطری ثالثوں کی موجودگی ہوسکتی ہے، نیویارک میں پاکستان، قطر کی ثالثی میں ایرانی اور امریکی وفود کی دوسری ملاقات کی تیاریاں جاری ہیں۔ایرانی اور امریکا کے درمیان مذاکرات کامیاب بنانے کیلئےگزشتہ 24 گھنٹے سفارت کاری جاری رہی ہے۔ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے آفس کو تمام اہم پیش رفت سے آگاہ رکھا جارہا ہے اور ایران اور امریکا دونوں کی جانب سے لچک کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔یہ پڑھیں: ’سب آبنائےہرمز سے فائدہ اٹھائیں اور ایران محروم رہے، یہ قابلِ قبول نہیں‘علاوہ ازیں نیو یارک میں پاکستان، سعودی عرب، ترکی، ایران کی بڑی بیٹھک کی تیاری جاری ہے۔ پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ مکہ معاہدے کے حوالے سے ایران کو اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور ایرانی رہنماؤں کی ملاقات کا ایجنڈا طے کر لیا گیا ہے، ملاقات میں ایران کو واضح کیا جائے گا کہ دفاعی معاہدہ کسی ملک کیخلاف نہیں ہیں۔ملاقات میں یمنی حوثیوں کے حالیہ حملوں کے حوالے سے بھی تفصیلی بات ہوگی، ایران پر زور دیا جائے گا کہ سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے خلیجی سرزمین استعمال  نہ ہونے دینے پر بھی تفصیلی بات ہوگی۔