اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے دوران مختلف ممالک کے وفود واک آؤٹ کرگئئے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو تقریر کے لیے ڈائس پر پہنچا تو کئی وفود اجلاس چھوڑ کر باہر چلے گئے۔ویڈیو میں متعدد ممالک کے وفود کو باہر جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔WATCH: Netanyahu is booed as he begins his UNGA speech, with many delegations walking out of the General Assembly hall. pic.twitter.com/ldaiBQ0KFk— Clash Report (@clashreport) September 24, 2026 واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے وزیراعظم شہباز شریف آج خطاب کریں گے۔اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوان، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر ممالک کے سربراہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی سے خطاب کرچکے ہیں۔