نیویارک(22 ستمبر 2026): نیویارک ہاربر میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس اور پانی سے اوپر اٹھ کر چلنے والی الیکٹرک بوٹ کی کامیاب آزمائش کی گئی ہے۔ اس منفرد برقی کشتی کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہائیڈروفوائلز کا استعمال کیا گیا ہے، جن کی مدد سے کشتی سفر کے دوران سطحِ آب سے اوپر اٹھ جاتی ہے۔زیرِ آب موجود ان ہائیڈروفوائلز کی بدولت نہ صرف کشتی کی رفتار میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ پانی کی رگڑ اور شور بھی انتہائی کم ہو جاتا ہے۔ یہ کشتی رفتار اور خاموشی دونوں کا بہترین امتزاج پیش کرتی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by The Epoch Times (@epochtimes)دس مسافروں کی گنجائش رکھنے والی یہ الیکٹرک بوٹ ایک بار مکمل چارج ہونے پر مسلسل دو گھنٹے تک پانی میں سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔واضح رہے کہ یہ برقی کشتی اس سے پہلے نیوزی لینڈ میں کامیابی کے ساتھ اپنے کمرشل آپریشنز چلا رہی ہے، اور اب اسے امریکا میں بھی متعارف کرانے اور وسعت دینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔تاہم، امریکی مارکیٹ میں اس سروس کا باضابطہ آغاز کرنے کے لیے متعلقہ اداروں سے پرمٹس اور منظوری حاصل کرنا ابھی باقی ہے۔