ایشین گیمز 2026 میں طلائی تمغہ جیتنا ہمار ہدف: شریئس ایئر

Wait 5 sec.

ایشین گیمز 2026 میں ہندوستان کرکٹ ٹیم کو پیر (28 ستمبر) کو افغانستان کے خلاف کوارٹر فائنل کھیلنا ہے۔ میچ نشین کے کوروگی اسپورٹس پارک میں ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے سے کھیلا جائے گا۔ اتوار کو ہوئی پریس کانفرنس میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شرئیس ایئر نے کہا کہ ہم کسی بھی ٹیم کو کمزو نہیں سمجھ رہے ہیں۔ ہمارا ہدف طلائی تمغہ جیتنا ہے۔ ہندوستانی کپتان کا کہنا ہے کہ ’’جاپان میں آ کر ہمیں بہت اچھا لگا۔ یہاں کے لوگوں میں ڈسپلن ہے۔ یہاں لوگ ہدایات پر صحیح طریقے سے عمل کرتے ہیں۔ ہم جاپان کی ٹیم کے ساتھ کھیلنے کے لیے ٹوکیو میں تھے اس لیے ہمیں پریکٹس کا زیادہ موقع نہیں ملا۔ ہمیں ایکسپلور کرنے کا زیادہ موقع نہیں ملا ہے۔ ناگویا بھی اچھا شہر ہے۔ ایشین گیمز کے پیش نظر جس طرح کی تیاری یہاں کی گئی وہ بہترین ہے۔‘‘ایشین گیمز 2026: ہندوستان نے جیتا پہلا ’گولڈ میڈل‘، خواتین کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 147 رنز سے شکست دیہندوستانی کپتان شرئیس ایئر نے مزید کہا کہ ’’ہمیں پریکٹس کا موقع کم ملا ہے، لیکن ہم سبھی پیشہ ور کرکٹر ہیں۔ ہم نے ناگویا آنے کے بعد تھوڑا وارم اپ کیا ہے۔ ہمارا بنیادی ہدف اب اچھی کرکٹ کھیلنا ہے، خواہ حالات کسی بھی طرح کے ہوں۔ ہم کسی بھی ٹیم کو ہلکے میں نہیں لے سکتے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ جاپان نے ہمیں سخت چیلنج دیا تھا۔ یہاں کی وکٹوں کے ساتھ تھوڑا تال میل بٹھانا مشکل ہے۔ لیکن یہ صورتحال ہر ٹیم کے ساتھ ہے اور ہم سامنے والی کسی بھی ٹیم کے خلاف مضبوطی سے اتریں گے۔‘‘شرئیس ایئر نے کہا کہ ’’ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے آپ پر سرفہرست رہنے کا ہمیشہ دباؤ ہوتا ہے، لیکن یہ اچھا دباؤ ہے۔ ہم زیادہ نہیں سوچ رہے ہیں۔ ہم نے ایک ٹیم کے طور پر ایک معیار مقرر کیا ہے اور ہمیشہ اسے حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔‘‘ ایشین گیمز کی اہمیت پر انہوں نے کہا کہ ’’تمام میچ ہمارے لیے اہم ہوتے ہیں۔ ہر میچ سے ہمیں پریکٹس ملتی ہے اور نئی ٹیموں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔ کرکٹ کا فروغ ہو رہا ہے، جو ہمارے لیے اچھا ہے۔ ہمیں کھیلنے کے مواقع مل رہے ہیں۔ ابھی ایشین گیمز ہیں، آگے بھی مزید مواقع ملیں گے۔ ہمیں اچھی فٹنس اور ذہنی کیفیت برقرار رکھنی ہوگی۔‘‘پریس کانفرنس کے دوران شرئیس ایئر نے مزید کہا کہ ’’ایشین گیمز میں ہر کھیل میں ملک کی نمائندگی کرنے آئے ہر ایتھلیٹ کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی حمایت حاصل ہے۔ ملٹی نیشنل ٹورنامنٹ میں کھیلنا ایک الگ ہی تجربہ ہوتا ہے۔ ہم سب کو اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ جاپان بہت خوبصورت ملک ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ سب کچھ اچھا ہوگا۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’ملٹی نیشنل ٹورنامنٹ میں کھیلنا اور ملک کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔ ہمارے ساتھ باصلاحیت کھلاڑیوں کا گروپ ہے۔ ہماری کوشش طلائی تمغہ جیتنے کی ہے۔‘‘