صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ امریکا سے ڈیزل کی برآمدات پر پابندی لگانا چاہیں گے۔وسط مدتی انتخابات سے قبل ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر، ٹرمپ ڈیزل کی بیرونِ ملک فروخت پر پابندی عائد کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ایک صحافی کے سوال کے جواب میں صدر نے کہا کہ میں نے اس (ڈیزل ایکسپورٹ پر پابندی) کا مطالبہ کیا ہے میں نے اپنے ساتھیوں کے سامنے اس معاملے کا جائزہ لیا ہے اور میں اس پر بات کرتا رہا ہوں۔”صدر نے بتایا کہ انہوں نے وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے کہا ہے کہ وہ اس بات کا جائزہ لیں کہ آیا برآمدات پر پابندی مہنگائی کو قابو کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ٹرمپ کی ہدایت پر بیسنٹ نے کہا کہ ہم اس معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا مجموعی ریفائننگ (تیل صاف کرنے) کی صلاحیت کے لحاظ سے یہ اقدام قابلِ عمل ہے یا نہیں، اور یہ کہ آیا مکمل پابندی زیادہ مؤثر رہے گی یا جزوی پابندی۔”ٹرمپ نے کہا کہ اس فیصلے کے لیے ٹائم لائن (وقت کا دورانیہ) "مختصر” ہوگا۔ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ٹرمپ ہیں: امریکی سینیٹر کی شدید تنقید