بغداد: عراقی وزیر اعظم علی الزیدی کا کہنا ہے کہ امریکی افواج کی موجودگی 30 ستمبر 2026 تک عراق سے مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بغداد نے اس تاریخ کو امریکی قیادت میں داعش مخالف عالمی اتحاد کے فوجی مشن کے خاتمے کی حتمی تاریخ قرار دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق عراقی وزیر اعظم علی الزیدی کا کہنا تھا کہ عراق سے امریکی افواج کا انخلا مرحلہ وار جاری ہے اور زیادہ تر امریکی فوجی پہلے ہی ملک کے مختلف اڈوں سے نکل چکے ہیں۔ 30 ستمبر کے بعد عراق کی سکیورٹی کی بنیادی ذمہ داری عراقی سکیورٹی فورسز کے پاس ہوگی۔بغداد اور واشنگٹن کے درمیان فوجی مشن ختم ہونے کے باوجود اقتصادی اور سکیورٹی تعاون جاری رکھنے کی بات کی گئی ہے۔امریکی فوجی انخلا کا تعلق 2024 میں طے پانے والے اس منصوبے سے ہے جس کے تحت عراق میں داعش کے خلاف امریکی قیادت والے فوجی مشن کو مرحلہ وار ختم کرنا تھا۔عراقی حکومت نے امریکی قیادت والے اتحادی فوجیوں کو 30 ستمبر کے بعد بھی عراق میں رکھنے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔بحری ناکہ بندی کے دوران 122 تجارتی جہازوں کا رخ موڑا گیا، امریکی سینٹ کامیہ عراق میں امریکی فوجی موجودگی کے ایک بڑے باب کا اختتام ہوگا، امریکی فوج 2003 کی جنگ کے بعد عراق میں موجود رہی، اگرچہ 2011 میں اسے بڑی تعداد میں انخلا کے بعد 2014 میں داعش کے خلاف کارروائی کے لیے دوبارہ واپس آنا پڑا تھا۔