اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ڈرون گذشتہ روز نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایک فوجی اڈے کے اندر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اہلکاروں نے ڈرون کو اپنی تحویل میں لے لیا، تاہم کچھ ہی دیر بعد اس میں زور دار دھماکہ ہو گیا۔ واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے دھماکہ خیز مواد لے جانے والے تمام چھوٹے ڈرونز کی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔