کانگو: جمہوریہ کانگو میں فوجی طیارہ کریش کرگیا جس کے نتیجے میں 2 اعلیٰ فوجی افسران سمیت 14 افراد ہلاک ہو گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترجمان کانگو فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد میں سربراہ فوجی عدالت اور مسلح افواج کے آڈیٹر جنرل بھی شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق طیارہ حادثے میں وفد کے 12 ارکان اور طیارے کے عملے کے افراد بھی اپنی زندگیاں گنواں بیٹھے، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔سعودی اتحادی افواج نے حوثیوں کے 2 ڈرون حملے ناکام بنا دیےمقامی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ شہر کِک وٹ سے دارالحکومت کنشاسا واپسی کے دوران فنی خرابی کے باعث کریش کرگیا۔