پی ایم مودی اور کانگریس صدر کھڑگے سمیت کئی سرکردہ لیڈران نے سابق پی ایم منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

Wait 5 sec.

وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے سمیت کئی سرکردہ لیڈران نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ہمارے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت۔ انہوں نے کئی سال عوامی زندگی میں گزارے اور لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کی۔‘‘Tributes to our former Prime Minister Dr. Manmohan Singh Ji on his birth anniversary. He spent many years in public life and served the nation with dedication.— Narendra Modi (@narendramodi) September 26, 2026وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ عوامی زندگی اور ہندوستان کی ترقی میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘‘ کانگریس کے قومی صدر اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں لکھتے ہیں کہ ’’ہم ہندوستان کی قومی تعمیر میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی غیر معمولی خدمات کو گہری عقیدت کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔ ایک دور اندیش سیاست داں کی حیثیت سے ان کی تاریخی اقتصادی اصلاحات نے ہندوستان کی ترقی کی سمت کو تبدیل کیا، نئے مواقع پیدا کیے اور لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالنے میں مدد کی۔‘‘Paying my tributes to former Prime Minister Dr. Manmohan Singh ji on his birth anniversary. His contribution to public life and India’s progress will always be remembered.— Rajnath Singh (@rajnathsingh) September 26, 2026کانگریس صدر مزید لکھتے ہیں کہ ’’ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی انکساری، دیانت داری اور دانش مندی ان کی عوامی زندگی کی پہچان رہی۔ انہوں نے خاموش وقار اور ہمدردی کے ساتھ قیادت کی اور جامع ترقی اور سب سے زیادہ کمزور طبقات کی فلاح کو حکمرانی کا مرکز بنایا۔ ان کی حکومت کا حقوق پر مبنی نظام اس وِزن کی دیر پا مثال ہے۔‘‘ ملکارجن کھڑگے نے یہ بھی لکھا کہ ’’ان کے یوم پیدائش پر ہم ایسے سیاست داں کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جن کی دیانت دار عوامی خدمت، جامع ترقی اور دور رس اصلاحات کی وراثت آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔‘‘We remember with profound respect the extraordinary contribution of former Prime Minister Dr. Manmohan Singh to India’s nation-building. A visionary statesman, his landmark economic reforms transformed India’s growth trajectory, created new opportunities and helped lift millions… pic.twitter.com/7ZjIO0QzqS— Mallikarjun Kharge (@kharge) September 26, 2026ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ ملک کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کے یوم پیدائش پر انہیں عقیدت کے ساتھ سلام اور خراج عقیدت۔ دور اندیشی اور اقتصادی سمجھ بوجھ کے ذریعے انہوں نے ہندوستان کی معیشت کو نئی رفتار دی اور ترقی کو وسیع تر عوامی مفاد سے جوڑا۔ غریب، دلت، محروم اور کمزور طبقات کی زندگی میں مواقع بڑھانا ان کے اقتصادی نقطہ نظر کا اہم حصہ رہا۔ ملک کے تئیں ان کی لگن آنے والی نسلوں کے لیے تحریک کا ذریعہ بنی رہے گی۔‘‘देश के पूर्व प्रधानमंत्री डॉ. मनमोहन सिंह जी की जयंती पर उन्हें शत-शत नमन एवं वंदन।दूरदृष्टि और आर्थिक समझ से उन्होंने भारत की अर्थव्यवस्था को नई गति दी और विकास को व्यापक जनहित से जोड़ा। गरीब, दलित, वंचित और कमजोर तबकों के जीवन में अवसर बढ़ाना उनके आर्थिक दृष्टिकोण का अहम… pic.twitter.com/mhYAVehmr1— Sukhvinder Singh Sukhu (@SukhuSukhvinder) September 26, 2026راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ہندوستان کے سابق وزیر اعظم آنجہانی ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر انہیں عقیدت کے ساتھ سلام۔ ملک کو اقتصادی طاقت بنانے میں ان کی بے مثال خدمات کے لیے انہیں ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ ان کی علمی قابلیت، شائستگی اور سادگی سب کے لیے باعث تحریک ہے۔‘‘भारत के पूर्व प्रधानमंत्री स्व.डॉ.मनमोहन सिंह की जयंती पर उन्हें सादर नमन। देश को आर्थिक शक्ति बनाने में अतुलनीय योगदान देने के लिए उन्हें सदैव याद किया जाएगा। उनकी विद्वता, सौम्यता एवं सरलता सभी के लिए प्रेरणादायक है। pic.twitter.com/Sx166zRBnr— Ashok Gehlot (@ashokgehlot51) September 26, 2026قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کا نام ہندوستانی تاریخ میں ایک ایسے ماہر اقتصادیات کے طور پر ہمیشہ یاد کیا جائے گا، جنہوں نے ملک کی اقتصادی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی۔ 1991 میں وزیر خزانہ کی حیثیت سے ڈاکٹر منموہن سنگھ کی جانب سے شروع کی گئی اقتصادی اصلاحات نے ہندوستانی معیشت میں اہم تبدیلیوں کی راہ ہموار کی۔ 2004 سے 2014 تک وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنی مدت کار میں ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ہندوستان کے عوام کے حقوق اور مواقع کو بڑھانے کے لیے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم (منریگا)، حق اطلاعات قانون اور حق تعلیم قانون جیسے اہم قوانین اور پروگرام نافذ کیے۔