صادق خان کا لندن کی بسوں کو عوامی ملکیت میں واپس دینے کا فیصلہ

Wait 5 sec.

(26 ستمبر 2026): میئر لندن صادق خان نے بسوں کو عوامی ملکیت میں واپس دینے کا فیصلہ کر لیا۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق بسوں کو عوامی ملکیت میں دینے کا عمل مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا، ’بسز فور لندن‘ کے نام سے نئی بس کمپنی متعارف کروائی جائے گی۔ٹرانسپورٹ فار لندن نے 25 ستمبر کو نئی بس کمپنی کے منصوبے کا باضابطہ اعلان کیا، میئر لندن کے منصوبے کے تحت ٹی ایف ایل پہلی بار مرحلہ وار اپنے روٹس خود آپریٹ کرے گا، نئی سرکاری کمپنی کے تحت پہلی بس سروس 2027 کے آخر میں شروع ہوگی۔یہ بھی پڑھیں: میئر لندن صادق خان پر عدالت کا جرمانہ، کیس میں نئی پیشرفتاس حوالے سے صادق خان نے کہا کہ لندن کی مشہور بسیں بہت سے لوگوں کیلیے ایک اہم سہارا ہیں جن کی حمایت کیلیے میں پرعزم ہوں، بعض اوقات اس کا مطلب نئے اور جرات مندانہ اقدامات کرنا ہوتا ہے تاکہ ہمارا عالمی معیار کا ٹرانسپورٹ نیٹ ورک ان تمام لوگوں کیلیے مزید بہتری لا سکے جو اس پر انحصار کرتے ہیں۔ٹرانسپورٹ فار لندن اس وقت دارالحکومت کے تقریباً 700 بس روٹس پر آٹھ نجی کمپنیوں کو بس سروسز کے ٹھیکے دے رکھے ہیں۔