(25 جون 2026): یورپ کے مختلف ممالک اس وقت شدید اور جان لیوا گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور درجنوں اموات ہو چکی ہیں۔فرانس میں ہیٹ ویو سے ہلاکتوں کی تعداد 52 ہوگئی ہے اور گرمی کا 80 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، اس وقت پارہ 44 ڈگری کو چھو رہا ہے۔اسپین میں بھی گرمی کا پارہ 40 سے اوپر چلا گیا ہے اور ہیٹ اسٹروک نے دو افراد کی جان لے لی ہے۔ اٹلی کے 16 شہروں میں بھی شدید گرمی کا ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں بھی ریڈ وارننگ جاری کر دی گئی ہے، اور وہاں درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔سرے میں گرمی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت 35 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔ گرمی کی وجہ سے لیڈز سے متعدد ٹرین سروسز منسوخ کر دی گئی ہیں، جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات نے یورپی ممالک میں گرمی کی لہر آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔شدید گرمی سے بچنے کے لیے سمندر میں نہانے والے 40 افراد ڈوب کر ہلاک