اسپیکرایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے ایرانی اثاثوں کےحوالے سےامریکی دعویٰ مسترد کر دیا۔باقرقالیباف نے کہا ہے کہ امریکا جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے کہ ایران بحال اثاثوں سے امریکی زرعی مصنوعات خریدے گا ہم صرف دہائیوں کے عدم اعتماد کی فصل کاٹ رہےہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس صرف ٹوٹے وعدے اور فضول باتیں ہی ہیں۔امریکی صدرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو اب تک کوئی رقم دی گئی اور نہ فنڈ ریلیز کیے گئے ہیں۔ امریکا، ایران کے منجمد فنڈز خود کنٹرول کرے گا اور رقم امریکی کسانوں کو دی جائے گی۔صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا ٹروتھ پوسٹ پر لکھا کہ کہا کہ ایران میں خوراک کی قلت ہے۔ امریکی کسانوں سے فنڈ کے بدلے مکئی، گندم اور سویابین خرید کر ایران بھیجی جائے گی، تمام اشیا صرف امریکا سے ہی خریدی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں سے ایران کوئی ٹیکس نہیں لے رہا۔ غلط معلومات فراہم کی گئیں تو مذاکرات فوری ختم کر دیے جائیں گے۔دریں اثنا ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات کے دورے کے دوران امریکی معائنہ کار بھی اقوام متحدہ کے واچ ڈاگ کے ساتھ شامل ہوں گے۔امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایرانی معاہدہ کرتے ہیں، اسے تحریری شکل میں لاتے ہیں، اور پھر باہر جا کر کہہ دیتے ہیں کہ یہ سچ نہیں۔