سائیکلنگ اور ای-موبیلیٹی نمائش EUROBIKE 2026 کا فرینکفرٹ میں آغاز

Wait 5 sec.

فرینکفرٹ ( صلاح الدین) دنیا کی سب سے بڑی سائیکلنگ اور ای-موبیلیٹی نمائش EUROBIKE 2026 کا جرمنی کے تجارتی شہر میسے فرینکفرٹ میں باضابطہ آغاز ہوگیاہے، جہاں دنیا بھر سے ہزاروں نمائش کنندگان، صنعتی ماہرین اور سائیکلنگ کے شوقین افراد شریک ہو رہے ہیں۔ یہ نمائش 24 سے 27 جون 2026 تک جاری رہے گی۔اپنے 34ویں ایڈیشن میں داخل ہونے والی EUROBIKE عالمی B2B سائیکلنگ کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرتی ہے، جہاں 40 سے زائد ممالک سے تقریباً 800 نمائش کنندگان جدید مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور حل پیش کر رہے ہیں۔پاکستان کی نمائندگی پانچ نمایاں کمپنیاں کر رہی ہیں، یہ کمپنیاں بین الاقوامی منڈیوں کے لیے سائیکل کے پرزہ جات اور سائیکلنگ ویئر کی تیاری میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کر رہی ہیں۔نمائش میں تقریباً 100 ممالک سے 30,000 سے زائد زائرین کی آمد متوقع ہے، جو نیٹ ورکنگ، کاروباری مواقع اور سائیکلنگ و ای-موبیلیٹی کے شعبے میں جدید رجحانات سے آگاہی کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرے گی۔