ممبئی میں مانسون کی زوردار انداز میں انٹری، آئی ایم ڈی نے جاری کیا یلو الرٹ

Wait 5 sec.

ممبئی کے لوگوں کو طویل عرصہ سے جاری گرمی اور حبس سے بالآخر راحت مل گئی ہے۔ اتوار کی صبح شہر کے کئی علاقوں میں مانسون کی پہلی اچھی بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے موسم کافی خوشگوار ہو گیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق مانسون جون کے آغاز میں ہی جنوبی کونکن تک پہنچ گیا تھا، لیکن گزشتہ چند دنوں سے اس کی پیش رفت سست ہو گئی تھی۔ اب مغربی گھاٹ کے علاقے میں سرگرم بادلوں کے باعث ممبئی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بارش میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک دو دنوں میں حالات مزید سازگار ہوں گے، جس کے نتیجے میں جنوب مغربی مانسون مہاراشٹر کے باقی علاقوں اور دیگر ریاستوں کی جانب تیزی سے پیش قدمی کر سکتا ہے۔ ممبئی میں مانسون کی زوردار انداز میں انٹری کے بعد آئی ایم ڈی نے یلو الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔#WATCH | Maharashtra | Rain lashes parts of Bandra EastMumbai and surrounding areas are witnessing pre-monsoon showers with lightning and thunderstorms. The monsoon onset in Mumbai is expected later today or tomorrow. The IMD will announce the monsoon only when all parameters… pic.twitter.com/Q7xL5sTYJh— ANI (@ANI) June 22, 2026ملک بھر میں مانسون کی حالت پر نظر ڈالیں تو یہ اب تک تقریباً 19 ریاستوں تک پہنچ چکا ہے۔ حالانکہ گزشتہ 9 دنوں سے اس کی رفتار اتر پردیش اور بہار کی سرحد کے پاس مہاراج گنج خطہ میں تھمی ہوئی ہے۔ محکمۂ موسمیات کا اندازہ ہے کہ 23 جون کے آس پاس یہ صورت حال بدلے گی اور مانسون اڈیشہ، جھارکھنڈ، بہار، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ کے مزید علاقوں میں آگے بڑھے گا۔ادھر دہلی کے لوگوں کو ابھی کچھ اور انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ عام طور پر راجدھانی میں مانسون 27 جون کے آس پاس پہنچ جاتا ہے، لیکن اس بار اس کے جولائی کے پہلے ہفتے میں آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ شمال مشرقی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں شدید بارش کے حوالے سے انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ آسام، میگھالیہ، اروناچل پردیش اور سکم میں محکمۂ موسمیات نے ریڈ اور اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ ان علاقوں میں کئی مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ کیرالہ، کرناٹک، تمل ناڈو اور تلنگانہ میں بھی آئندہ دو دنوں کے دوران شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب ملک کے کچھ حصے اب بھی شدید گرمی سے پریشان ہیں۔ تقریباً 8 ریاستوں میں درجۂ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے اوپر برقرار ہے۔ اتر پردیش کا باندا 44.2 ڈگری سیلسیس درجۂ حرارت کے ساتھ سب سے گرم شہر ریکارڈ کیا گیا۔ پریاگ راج، کھجوراہو اور برہمپوری جیسے شہروں میں بھی درجۂ حرارت 42 سے 43 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔ محکمۂ موسمیات کے تازہ اندازے کے مطابق آئندہ 2 دنوں تک مشرقی اتر پردیش اور مہاراشٹر کے ودربھ علاقے میں لو کا اثر برقرار رہ سکتا ہے۔ جبکہ گجرات، بہار، مغربی بنگال اور جموں و کشمیر میں موسم نسبتاً معمول کے مطابق رہنے کا امکان ہے۔