یورپی ملک میں مساجد پر لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ اذان دینے پر مستقل پابندی کی تیاریاں

Wait 5 sec.

(26 جون 2026): یورپی ملک ڈنمارک میں مساجد پر لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر مستقل پابندی لگانے کی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈنمارک میں مساجد پر لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر مستقل پابندی لگانے کی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے مذہبی مقامات پر بیرونی لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ قانون پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیا قانون بنیادی طور پر مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان کو ہدف بناتا ہے، اس مسودہ قانون کو دائیں بازو کی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔ڈنمارک کی دائیں بازو کی جماعت ڈینس پیپلز پارٹی نے بل کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر کسی آواز کو زبردستی مسلط نہیں کیا جا سکتا۔دوسری جانب ڈنمارک کی مسلم کمیونٹی نے مجوزہ قانون کو مذہبی آزادی پر براہ راست حملہ اور اسلامو فوبیا کی واضح مثال قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔انسانی حقوق ادارے کا بھی کہنا ہے کہ اگر یہ پابندی عائد کی گئی تو یہ یورپی کنونشن انسانی حقوق اور آزادی مذہب کی خلاف ورزی ہوگی۔واضح رہے کہ اس سے قبل ڈنمارک عوامی مقامات پر برقع پر پابندی سمیت مساجد کو فنڈنگ پر بھی قوانین نافذ کر چکا ہے۔