’آپ کے ساتھ کھڑا رہا، آج بھی ہوں، ہمیشہ رہوں گا‘، حزب اختلاف کے قائد کی شکل میں 2 سال مکمل ہونے پر راہل گاندھی کا بیان

Wait 5 sec.

آج کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد کی شکل میں اپنے 2 سال مکمل کر لیے۔ اس موقع پر راہل گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو کے ساتھ ساتھ عوام کے نام پیغام بھی جاری کیا۔ ویڈیو میں جہاں 2 سالوں کے دوران ان کی فعالیت کو ظاہر کیا گیا ہے، وہیں اپنے پیغام میں راہل گاندھی نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ ہمیشہ عوام کے مسائل کو سڑک سے پارلیمنٹ تک اٹھاتے رہیں گے۔लोकसभा में नेता प्रतिपक्ष के रूप में आज दो साल पूरे हुए।इन दो सालों का हर दिन एक ही काम रहा - हर भारतीय की आवाज़ को सत्ता तक पहुँचाना।NEET के छात्रों की लड़ाई हो, वोट चोरी का पर्दाफाश हो या संविधान की रक्षा, हर मोर्चे पर आपके साथ खड़ा रहा, आज भी हूं, हमेशा रहूंगा।सड़क से… pic.twitter.com/mNUWSu3fUG— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) June 26, 2026’ایکس‘ پر راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ ’’لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد کی شکل میں آج 2 سال پورے ہو گئے۔ ان 2 سالوں کا ہر دن ایک ہی کام رہا، ہر ہندوستانی کی آواز کو اقتدار تک پہنچانا۔‘‘ عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’نیٹ کے طلبا کی جنگ ہو، ووٹ چوری کا پردہ فاش ہو یا آئین کی حفاظت، ہر محاذ پر آپ کے ساتھ کھڑا رہا، آج بھی ہوں، ہمیشہ رہوں گا۔‘‘اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ’’سڑک سے پارلیمنٹ تک آپ کا بھروسہ ہی میری سب سے بڑی طاقت ہے۔ سفر طویل ہے، لیکن عزم وہی... آپ کے لیے ہر جنگ لڑتا رہوں گا۔‘‘ اس پوسٹ کے آخر میں انھوں نے ’’جئے ہند، جئے آئین‘‘ بھی لکھا ہے۔ کانگریس نے بھی اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک پوسٹ کی ہے، جس میں راہل گاندھی کے 2 سال مکمل ہونے کا ذکر کیا گیا ہے۔श्री @RahulGandhi ने नेता विपक्ष के रूप में आज दो साल पूरे कर लिए। इस यात्रा में राहुल गांधी जी ने युवा, महिला, किसान, मजदूर और गरीब समेत हर वर्ग की आवाज उठाई, सड़क से संसद तक जनता के अधिकारों की लड़ाई लड़ी। देश में अन्याय के खिलाफ जननायक की लड़ाई में हम सब उनके साथ शामिल हैं… pic.twitter.com/kfUCXcyLLh— Congress (@INCIndia) June 26, 2026اس پوسٹ میں کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’راہل گاندھی نے حزب اختلاف کے قائد کی شکل میں آج 2 سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس سفر میں راہل گاندھی نے نوجوان، خواتین، کسانوں، مزدوروں اور غریب سمیت ہر طبقہ کی آواز اٹھائی۔ سڑک سے پارلیمنٹ تک عوام کے حقوق کی جنگ لڑی۔‘‘ ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہے کہ ’’ملک میں ناانصافی کے خلاف ’جَن نایک‘ (عوامی ہیرو) کی جنگ میں ہم سب ان کے ساتھ شامل ہیں اور پرعزم ہو کر لوگوں کے حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔‘‘