واشنگٹن (26 جون 2026) : واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے کی تقریب میں امریکا، لبنان اور اسرائیل نے دستخط کردیے۔اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ اس فریم ورک میں فوری سکیورٹی اقدامات اور مستقبل میں جامع مذاکرات کے لیے ایک روڈ میپ شامل ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے امید طاہر کی کہ یہ پیش رفت لبنان میں امن اور استحکام کے قیام میں مددگار ثابت ہوگی۔ روبیو نے مزید کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے عوام ایک محفوظ، پُرامن اور بہتر مستقبل گزار سکیں اور یہی اس معاہدے کا بنیادی مقصد ہے۔۔امریکی وزیر خارجہ کے مطابق یہ فریم ورک حتمی امن معاہدہ نہیں بلکہ آئندہ مذاکرات اور اعتماد سازی کے اقدامات کے لیے ایک بنیادی خاکہ ہے۔تقریب کے دوران امریکا، اسرائیل اور لبنان نے فریم ورک معاہدے پر باضابطہ دستخط کیے، تاہم معاہدے کی مزید تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔’اسرائیل لبنان، شام اور غزہ کے علاقوں پر قبضہ برقرار رکھے گا‘