وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں کے بعد اموات کی تعداد 920 سے تجاوز کر گئی

Wait 5 sec.

کاراکاس (27 جون 2026): جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں کے بعد اموات کی تعداد 920 سے تجاوز کر گئی ہے۔دارالحکومت کاراکاس و دیگر متاثرہ علاقوں میں سیکڑوں عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں، درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ مقامی حکام کے مطابق زلزلوں میں 13 اسپتال، 25 شاپنگ سینٹرز اور 1,002 دیگر ڈھانچے شدید متاثر ہوئے ہیں۔زلزلوں میں 4 ہزار 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ ہزاروں لاپتا ہیں، سائمن بولیوار ایئرپورٹ کی بندش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، دنیا بھر سے امدادی سامان اور رضاکار متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہے ہیں، اور مواصلاتی بحالی کے لیے مختلف اقدامات بھی جاری ہیں۔واضح رہے کہ ملبوں تلے دبے افراد سے متعلق بے چینی بڑھتی جا رہی ہے، کیوں کہ وینزویلا پہلے ہی سیاسی اور مالی بحران میں گھرا ہوا تھا، اور ایسے میں بعض مقامی رہائشی ملبہ ہٹانے کے لیے شہری رضاکاروں سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہنگامی امدادی کارروائیاں ناکافی ہیں۔یورپ میں قیامت خیز گرمی، اسپین اور فرانس میں سیکڑوں افراد ہلاکڈاکٹروں کے مطابق طویل عرصے سے فنڈز کی کمی کے باعث صحت کا نظام مریضوں کی اچانک بڑھتی ہوئی تعداد کا مؤثر علاج کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔امریکی فوج وینزویلا میں امدادی اور ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں امریکی اسپیشل فورسز نے اُس وقت کے صدر نکولس مادورو کو گرفتار کرنے کے لیے ایک مہلک کارروائی بھی کی تھی۔امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے بھاری مشینری، امدادی سامان اور بین الاقوامی امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد شدید متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ ہو رہی ہے۔