اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون برقرار رکھنے کیلئے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

Wait 5 sec.

تل ابیب(23 جون 2026): اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون برقرار رکھنےکے لیےکارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم، وزیر دفاع اور فوجی سربراہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں سیکیورٹی زون برقرار رکھنے کے لیے اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے گی۔مشترکہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور شہریوں کو لاحق خطرات کا مکمل خاتمہ کرنے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔اسرائیلی قیادت کا کہنا ہے کہ ملک کے شہریوں اور فوج کی سلامتی ان کا بنیادی اور اولین اصول ہے، جس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔بیان کے مطابق جنوبی لبنان میں فوجی کارروائیوں کا مقصد سرحد پار سے ہونے والے حملوں کو روکنا اور اسرائیلی حدود کو محفوظ بنانا ہے۔خیال رہے کہ لبنان اسرائیل مذاکرات کا ایک اور دور آج واشنگٹن میں ہوگا اور بات چیت کا مقصد اسرائیل حزب اللہ جنگ بندی کرانا ہے۔دوسری جانب اس سے قبل امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ میں امریکا ایران بات چیت میں حزب اللہ کا معاملہ ہنگامی ایجنڈے میں شامل ہے، اسرائیل تنازع بات چیت کے پہلے دن زیرِ غور آنا شيڈول ہے۔