واشنگٹن (28 جون 2026): امریکا اور اس کے پڑوسی ملک میکسیکو نے ملک کر مکھیوں کی ایک فوج تیار کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور میکسیکو نے جانوروں کے دشمن کیڑوں کے خاتمے کے لیے اوکھا مشن شروع کیا ہے اور دونوں پڑوسی ممالک نے مل کر مکھیوں کی ایسی فوج تیار کی ہے، جو خطرناک کیڑوں کا خاتمہ کرے گی۔گزشتہ رو گوئٹے مالا کی سرحد کے قریب میٹاپا ڈی ڈومنگیز میں جراثیم سے پاک مکھیوں کی پیداوار کے پلانٹ کا افتتاح کیا گیا۔ میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام اور یو ایس ایگریکلچر سیکریٹری بروک رولنز تقریب میں شرکت کی۔رپورٹ کے مطابق 50 ملین امریکی ڈالرز کی لاگت سے بنایا گیا یہ پلانٹ امریکا اور میکسیکو کا مشترکہ منصوبہ ہے، جو ہر ہفتے 100 ملین جراثیم سے پاک مکھیاں پیدا کرے گا۔ سرحدی علاقوں میں ہر ہفتے 10 کروڑ مکھیاں چھوڑی جائیں گی۔یہ مکھیاں خطرناک کیڑوں کی افزائش روک کر مویشیوں کو بیمار ہونے اور ہلاکت سے بچانے میں مدد دیں گی۔واضح رہے کہ میکسیکو میں اب تک 30 ہزار سے زائد جانور خطرناک پیراسائٹ سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ یہ وبا امریکا تک جا پہنچی ہے۔