ایم او یو کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملے روکنا امریکا کی ذمہ داری ہے، ایران

Wait 5 sec.

بغداد (28 جون 2026): ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایم او یو کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملے روکنا امریکا کی ذمہ داری ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بغداد میں عراقی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایم او یو کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملے روکنا امریکا کی ذمہ داری ہے، لیکن امریکا اسرائیل کو لبنان پر حملوں سے روکنے میں ناکام رہا ہے۔عباس عراقچی نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک بحال کرنے کی ذمے داری صرف تہران پر ہے، خلیج میں بحری آمدورفت کی بحالی میں کسی بھی دوسرے فریق کی مداخلت معاملات کو مزید پیچیدہ بنائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جنگ پورے خطے کیلیے نقصان دہ ہے، اس سے خطے کو محفوظ رکھنے کیلیے تمام ممالک کو کام کرنا ہوگا۔عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے کہا کہ عراق خلیج فارس کے ملکوں تک جنگ کو پھیلانے کی حمایت نہیں کرتا اور نہ ہی ایران کے خلاف جارحیت کی حمایت کرتا ہے۔فواد حسین نے آبنائے ہرمز کھولنے اور بحری ناکا بندی ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ایشیا میں سیکیورٹی بڑھانے کیلیے ایران سے تعاون کریں گے۔ایران نے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون داغ دیے