جب راجناتھ سنگھ پارلیمنٹ میں جھوٹ بول رہے تھے، تب بی جے پی اراکین پارلیمنٹ تالیاں بجا رہے تھے: کانگریس

Wait 5 sec.

گزشتہ دنوں مرکزی حکومت نے آپریشن سندور میں شہید ہونے والے 6 جانبازوں کے نام جاری کیے، جس کے بعد کانگریس مستقل حملہ آور نظر آ رہی ہے۔ ہنگامہ اس بات پر ہو رہا ہے کہ پارلیمنٹ میں مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کسی بھی ہندوستانی جوان کے شہید نہ ہونے کا بیان دیا تھا، اور اب 6 شہیدوں کا نام جاری کر دیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں کانگریس کے سینئر لیڈر کرنل روہت چودھری نے آج ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’’وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ’آپریشن سندور‘ کے شہیدوں کی بے عزتی کی ہے، ان کو نظر انداز کیا ہے۔ راجناتھ سنگھ نے ایوان میں جھوٹ بولا کہ ’آپریشن سندور‘ میں کسی بھی فوجی کی موت نہیں ہوئی ہے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ بی جے پی کے اندر صرف جھوٹ بولا جاتا ہے اور فریب کیا جاتا ہے۔‘‘रक्षा मंत्री राजनाथ सिंह ने 'ऑपरेशन सिंदूर' के शहीदों का अपमान किया है, उनकी अनदेखी की है। राजनाथ सिंह ने सदन में झूठ बोला कि 'ऑपरेशन सिंदूर' में किसी भी सैनिक की क्षति नहीं हुई है।BJP के अंदर सिर्फ झूठ बोला जाता है और फरेब किया जाता है।: AICC एक्स-सर्विसमैन विभाग के… pic.twitter.com/slTV8DfDHT— Congress (@INCIndia) June 29, 2026مرکز کی مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کرنل روہت نے کہا کہ ’’مودی حکومت کی بنیاد جھوٹ پر ٹکی ہوئی ہے، انھیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ملک پوچھ رہا ہے کہ ہمارے شہید جوانوں کے نام سامنے آنے میں 13 مہینے کیوں لگ گئے؟‘‘ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’یہ نیشنل سیکورٹی کے ساتھ کھلواڑ ہے، کیونکہ جب فوجی ملک کے لیے شہید ہوتا ہے تو اس کی پلٹن فخر محسوس کرتی ہے اور اس کی شہادت ایک مثال قائم کرتی ہے۔‘‘मोदी सरकार की बुनियाद झूठ पर टिकी है, उन्हें सत्ता में रहने का कोई अधिकार नहीं है।देश पूछ रहा है कि हमारे शहीद जवानों के नाम सामने आने में 13 महीने क्यों लग गए? ये नेशनल सिक्यॉरिटी के साथ खिलवाड़ है, क्योंकि जब सैनिक देश के लिए शहीद होता है, तो उसकी पलटन गर्व महसूस करती है और… pic.twitter.com/Ls9eKgFlkc— Congress (@INCIndia) June 29, 2026जम्मू-कश्मीर में हर साल सिक्यॉरिटी का जायजा लिया जाता है। गृह मंत्री अमित शाह ने 6 अप्रैल से 8 अप्रैल 2025 के दौरान सुरक्षा का जायजा लिया और वहां 17 अप्रैल को होने वाला प्रधानमंत्री का दौरा रद्द कर दिया।अमित शाह ने बताया कि सुरक्षा में कोई कमी नहीं है, लेकिन उसके 5 दिन बाद ही… pic.twitter.com/3oRedwmB4D— Congress (@INCIndia) June 29, 2026جموں و کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر میں ہر سال سیکورٹی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے 6 اپریل سے 8 اپریل 2025 کے دوران سیکورٹی کا جائزہ لیا اور وہاں 17 اپریل کو ہونے والا وزیر اعظم کا دورہ رد کر دیا۔ امت شاہ نے بتایا کہ سیکورٹی میں کوئی کمی نہیں ہے، لیکن اس کے 5 دن بعد ہی پہلگام حملہ ہو گیا۔‘‘ پہلگام واقعہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ ’’لوگوں کو ایک گھنٹے تک چن چن کر مارا گیا۔ اس دوران ٹورسٹ آپریٹرز کو حملے کی جانکاری ہو گئی، لیکن سیکورٹی ایجنسیوں کو اس کا پتہ ہی نہیں چلا۔ یہ کیسا حفاظتی انتظام تھا؟‘‘⦿ मोदी सरकार ने 'ऑपरेशन सिंदूर' के समय PoK लाने का मौका खो दिया⦿ हमारी विदेश नीति बेहद कमजोर रही। हमें 60 सांसदों को बाहर भेजना पड़ा, जिससे वे हमारी बात दुनिया को बताएं⦿ अमेरिका के राष्ट्रपति ट्रंप ने आसिम मुनीर को दावत दी ⦿ पाकिस्तान को वैश्विक संस्थानों से बड़े लोन… pic.twitter.com/bPqhTfdRiR— Congress (@INCIndia) June 29, 2026کرنل روہت چودھری نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے مودی حکومت کی ناکامی پر ناراضگی ظاہر کی اور پریس کانفرنس میں کئی مثالیں سامنے رکھ دیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’مودی حکومت نے آپریشن سندور کے وقت پاکستان مقبوضہ کشمیر کو لانے کا موقع گنوا دیا۔ ہماری خارجہ پالیسی بے حد کمزور رہی، ہمیں 60 اراکین پارلیمنٹ کو باہر بھیجنا پڑا تاکہ ہماری بات دنیا کو بتائیں۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’امریکہ کے صدر ٹرمپ نے عاصم منیر کو دعوت دی۔ پاکستان کو عالمی اداروں سے بڑے قرض ملے۔ دنیا کی سبھی دہشت گرد تنظیموں پر نظر رکھنے کی ذمہ داری پاکستان کو سونپ دی گئی۔‘‘BJP सैनिकों की बात तो करती है, लेकिन उनके कंधों पर रखकर बंदूक चलाती है, शहीदों के नाम पर वोट मांगती है, उनका अपमान करती है।जब राजनाथ सिंह ससंद में झूठ बोल रहे थे कि किसी भी सैनिक की क्षति नहीं हुई है, तब BJP सांसद तालियां बजा रहे थे। इनमें से किसी को भी सदन में बैठने का हक… pic.twitter.com/L6zALfKAwe— Congress (@INCIndia) June 29, 2026हमारी मांग- ⦿ रक्षा मंत्री राजनाथ सिंह को पद से हटाया जाए⦿ रक्षा मंत्री के खिलाफ विशेषाधिकार हनन प्रस्ताव लाया जाए⦿ राजनाथ सिंह के झूठ में साथ देने के लिए नरेंद्र मोदी और BJP सांसद माफी मांगें⦿ अग्निवीर योजना को पूरी तरह से खत्म किया जाए: AICC एक्स-सर्विसमैन विभाग के… pic.twitter.com/pe4jCAhu9t— Congress (@INCIndia) June 29, 2026کانگریس لیڈر نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر ہندوستانی فوجیوں کی بے عزتی کا سنگین الزام بھی عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی فوجیوں کی بات تو کرتی ہے، لیکن ان کے کندھوں پر رکھ بندوق چلاتی ہے، شہیدوں کے نام پر ووٹ مانگتی ہے، ان کی بے عزتی کرتی ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’جب راجناتھ سنگھ پارلیمنٹ میں جھوٹ بول رہے تھے کہ کسی بھی فوجی کا نقصان نہیں ہوا ہے، تب بی جے پی اراکین پارلیمنٹ تالیاں بجا رہے تھے۔ ان میں سے کسی کو بھی ایوان میں بیٹھنے کا حق نہیں ہے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ملک کی فوج اور فوجیوں کی بے عزتی کی ہے، ہم ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وزیر دفاع کے خلاف خصوصی استحقاق کی خلاف ورزی کا قرارداد لایا جائے، ساتھ ہی راجناتھ سنگھ کے جھوٹ میں ساتھ دینے کے لیے نریندر مودی اور بی جے پی اراکین پارلیمنٹ معافی مانگیں۔ اگنی ویر منصوبہ کو پوری طرح ختم کرنے کا مطالبہ بھی کانگریس لیڈر نے کیا۔