اپنی حد میں رہیں !ایران کا بحرین کو سنگین انتباہ جاری

Wait 5 sec.

تہران : ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے اعلیٰ بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے بحرین کو سنگین انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حد میں رہے اور اپنی قسمت سے نہ کھیلے۔تفصیلات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے اعلیٰ بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے بحرین کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔تسنیم نیوز کی جانب سے کہا گیا کہ اپنے ایک بیان میں علی اکبر ولایتی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحرین اپنی حد میں رہے۔ اپنی قسمت سےنہ کھیلے اورایران کو سخت فیصلے لینے پرمجبورنہ کرے۔علی اکبرولایتی نے بحرین کو خبردار کیا کہ اگر اشتعال انگیزی کی گئی تو تہران ملک پر زیادہ طاقت سے حملہ کرے گا۔ولایتی نے بحرین کو سب سے زیادہ واشنگٹن سے تعاون کرنے والی خیلجی ریاست قرار دیا اور ایران کے خلاف نفرت پھیلانے کا الزام بھی لگایا۔ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر نے مطالبہ کیا کہ بحرین شیعہ شہریوں اورعلماء پر دباؤ ختم اور شیخ عیسیٰ قاسم کی بحرینی شہریت بحال کرے، تب ہی ایران اچھی ہمسائیگی کو برقرار رکھے گا۔