کراکس (29 جون 2026): وینزویلا زلزلے کے چار روز بعد ملبے کے نیچے سے باپ اور بیٹے سمیت چار افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے جہاں تباہی اور بربادی کی نئی داستان رقم ہو رہی ہے، وہیں قدرت کے کرشمے بھی سامنے آ رہے ہیں۔گزشتہ روز ایک نومولود بچی کو ٹنوں ملبے کے نیچے سے زندہ نکالا گیا تھا اور اس کے بعد باپ اور بیٹے سمیت مزید چار افراد کو ملبے سے زندہ ریسکیو کر لیا گیا ہے۔Footage shows search and rescue workers pulling out a father and son from under the rubble of a collapsed building, four days after two deadly earthquakes hit Venezuela.33 people have been rescued so far, with tens of thousands still unaccounted for. pic.twitter.com/be0aYNa7Gg— Al Jazeera English (@AJEnglish) June 29, 2026غیر ملکی میڈیا کے مطابق وینزویلا میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کے بعد وہاں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ امدادی کارروائیوں میں مقامی فوج، ریسکیو اداروں اور مختلف ممالک سے آنے والے سیکڑوں بین الاقوامی امدادی کارکن حصہ لے رہے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں بھاری مشینری اور خصوصی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بھی تعینات ہیں۔ریسکیو اہلکاروں نے اب تک ملبے سے 33 افراد کو زندہ نکالا جا چکا ہے، جن میں ایک بوڑھی خاتون اور ایک شیر خوار بچی بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ وینزویلا میں پانچ روز قبل 40 سیکنڈ کے وقفے سے آنے والے دو تباہ کن زلزلوں سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 5 ہزار کے قریب افراد زخمی اور 70 ہزار سے زائد لاپتہ ہیں۔یورپی یونین نے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے 50 لاکھ ڈالر سے زائد کی ہنگامی مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کے مطابق زلزلے سے متاثرہ تقریباً 18 لاکھ افراد کو فوری انسانی امداد، خوراک، پینے کے صاف پانی، طبی سہولیات اور عارضی رہائش کی ضرورت ہے۔https://urdu.arynews.tv/venezuela-newborn-girl-buried-under-tons-of-rubble-in-found-alive-after-3-days/