تہران (24 جون 2026): ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کی امنگیں اور مقاصد مشترکہ ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسعود پزشکیان نے پاکستان کے خطے میں امن کیلیے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کیلیے اسلام آباد کی انتھک کوششیں اس کی بھرپور ثقافت کی عکاس ہیں۔ایرانی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان کی ثالثی کا شکریہ ادا کرنے کیلیے اسلام آباد کا اہم دورہ کیا، جہاں اپنے بھائیوں آصف علی زرداری، شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر سے تفصیلی مشاورت ہوئی، پاکستانی قیادت کے ساتھ باہمی روابط اور تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔ایران و پاکستان در آرمانها و امیدهای خود اشتراکات عمیقی دارند. تلاش بیدریغ پاکستان برای گسترش صلح در منطقه ریشه در فرهنگ غنی این کشور دارد.در سفرم به پاکستان به منظور تقدیراز میانجیگریهای پاکستان، درباره گسترش تعاملات با برادرانم آصف زرداری، شهباز شریف و عاصم منیر صحبت کردیم.— Masoud Pezeshkian (@drpezeshkian) June 24, 2026 گزشتہ روز دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعطم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا تھا کہ مذاکراتی عمل میں پاکستان نے بہترین کردار ادا کیا، مفاہمتی یادداشت پر دستخط پاکستان پر اعتماد کی بدولت ممکن ہوئے۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امن، ترقی اور خوشحالی کیلیے پاکستان کے اہم کردار کے معترف ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے تعمیری ملاقاتیں ہوئیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران یک جان دو قالب ہیں، پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعلقات منفرد نوعیت کے حامل ہیں، دونوں ملک مشترکہ مستقبل اور منزل کے شراکت دار ہیں۔پاکستان اور ایران نے زرعی تجارت میں تیزی اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کر لیا